ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدرجمہوریہ کووند تین روزہ دورے پر بولیویا پہنچے

صدرجمہوریہ کووند تین روزہ دورے پر بولیویا پہنچے

Fri, 29 Mar 2019 22:42:20  SO Admin   S.O. News Service

سانتا کروز:29 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کوود بولیویا کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچے۔سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے لاطینی امریکی ملک کا یہ پہلا اعلی سطحی دورہ ہے۔وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ کر بتایا کہ کووند کے یہاں ویرو ویرو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بولیویا کے صدرلو مورالس اور دیگر معزز لوگوں نے ان کا استقبال کیا،انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔اس سفر کے دوران کووند بولیویا کے صدر کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے،وہ ہند۔بولیویا کاروباری میٹنگ میں شرکت کریں گے، یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب کریں گے اور ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔صدر 30 مارچ کو چلی جائیں گے جہاں وہ چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا کے ساتھ محدود اور وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔صدر کاروبار، سرمایہ کاری اور جدت طرازی توانائی جیسے اہم علاقوں میں تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے تین ممالک کے دورے پر ہیں،وہ 25 سے 28 مارچ تک کروشیا میں تھے۔


Share: